چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کرینگے، وزارت قانون نے کل کیلئے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی
اس حوالے سے وزارت قانون نے عدالت اٹک جیل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔