صوابی میں جائیداد کے تنازع پر 4 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔
مانیری پایاں کی حدود مولانو بانڈہ میں فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار بھائی ولی اللہ، سبطین، عامر اور عماد جاں بحق ہو گئے۔
صوابی میں زمین کا تنازعہ 8 جانیں نگل گیا
دوسرے فریق سے نوید نامی شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، دونوں فریقین کے مابین پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا۔