بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا معاملہ، نگراں حکومت کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا


بجلی کی قیمت میں اضافے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس آج ہوگا.

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں کو بریفنگ دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

ہنگامی اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں میں ریلیف دینے سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی۔

بجلی بل، ملک کے مختلف شہرو ں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی، بل جلا دیے

خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے اضافی ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بجلی کے بلوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث ملک بھر میں شہری گزشتہ چند دنوں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کی طرف سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا بڑا فرق 400 سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ہم پاکستان کو سستی گیس، بجلی اور تیل دے سکتے ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

خیال رہے کہ نیپرا نے جولائی میں بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے اضافہ کیا تھا۔ یہ اضافہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان کیے گئے قلیل مدتی قرضہ پروگرام کی منظوری دیتے وقت رکھی گئی ایک شرط تھی۔


متعلقہ خبریں