خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، 21 اضلاع میں ووٹنگ کا عمل شروع

By Election

خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا، 3 لاکھ سے زائد ووٹرز حصہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2 نیبر ہوڈ اور 4 ویلیج کونسلز میں ہورہے ہیں۔ پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلز پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ ان اضلاع میں پشاور سمیت نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، اپر دیر، لوئر دیر اور باجوڑ شامل ہیں۔

سندھ حکومت کا بلدیاتی اداروں کو خودمختار بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کُل 3 لاکھ 85 ہزار 835 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔ مردوں کے 102، خواتین کے 89 اور 65 مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 159 پولنگ اسٹیشن حساس ترین قرار دیے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔


متعلقہ خبریں