سائفر اصل حالت میں وزارت خارجہ میں موجود ہے ، نعیم حیدر پنجوتھہ


ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ سائفر اصل حالت میں وزارت خارجہ میں موجود ہے۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان  ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عدالت میں ایف آئی اے نے کہا اصل سائفر وزارت خارجہ میں موجود ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے ایک بار پھر سائفر گم کرنے کا اعتراف کر لیا

ترجمان چیئرمین پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت سوموار کو ہو جائے گی،ہم نے کہا ریلیف نہیں چاہیے ، قانون کے مطابق فیصلہ دیں۔

90روز کے اندر انتخابات پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیراعظم کو بھی خط لکھا ہے۔


متعلقہ خبریں