سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب ترامیم سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 29 اگست کو سماعت کرے گا۔
ان کے علاوہ بینچ میں جسٹس اعجازلا حسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی شامل ہیں۔
اس ضمن میں اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔