بنوں: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے دستی بم حملے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بسیہ خیل پولیس اسٹیشن پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔ حملے کی وجہ سے پولیس اسٹیشن میں موجود 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری طبی امداد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔