سپریم کورٹ میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے درخواست دائر

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں بروقت عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں درخواست وکیل بابر حمید نے دائر کی، درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کو ہونے والے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کرتے ہوئے کہا ڈیجیٹل مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے معاملہ کو آئندہ حکومت پر چھوڑا جائے، الیکشن کمیشن کو 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا جائے، فری فیئر انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام حکومتی مشینری کو الیکشن کمیشن کی معاونت کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی پنجاب اور کی پی کے نگران وزرا اعلی کی 90 روز کی مدت ختم ہونے کے بعد کے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں