چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی اہم ملاقات


امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق انتخابات کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کے رہنماوں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے۔

دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے،ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر نے پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق انتخابات کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ مستقبل کے رہنماوں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانیوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے تاہم ای سی پی نے انتخابی شیڈول کے بجائے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں