جنوبی وزیرستان میں شدید جھڑپ ، 6 فوجی جوان شہید ، 4 دہشتگرد مارے گئے

فوٹو: فائل


جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہید جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4 دہشتگرد ہلاک اور 2  زخمی ہو گئے۔

پسنی: دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 2فوجی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں