یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی، روس برہم


ماسکو: روس نے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے دھمکی آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز کی جانب سے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی سے جنگ میں مزید شدت آئے گی۔

روس کے سفیر نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے جنگ طول پکڑ جائے گی اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک اور نیدرلینڈز کی جانب سے روس کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ ڈنمارک مجموعی طور پر یوکرین کو 19 طیارے فراہم کرے گا جبکہ نیدرلینڈز کے پاس 42 ایف 16 طیارے موجود ہیں لیکن ابھی واضح نہیں کہ وہ کتنے طیارے بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا ڈرون حملہ ، ماسکو کی فضائی حدود بند ، 47 طیاروں کو موڑ دیا گیا

یوکرین کی فضائیہ کے درجنوں پائلٹوں کو ایف 16 طیارے اُڑانے کی تربیت دی جائے گی تاہم وہ اس موسم خزاں یا موسم سرما تک ہی ایف 16 لڑاکا جیٹ استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی جنگ کے آغاز سے ہی یورپی ممالک سے روس کے خلاف محاذ میں فتح کے لیے ایف 16 طیارے اور طیارہ شکن فضائی دفاعی سسٹم کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں