ڈالر مزید 2.22 روپے مہنگا ، 298 کا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی

ڈالر

کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 298  روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 302 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 295 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان رہا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 765 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں