شاہ محمود قریشی کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے حکام کی جانب سے کمرہ عدالت پہنچایا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو عقبی دروازے سے عدالت میں لایا گیا، انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

سائفر کیس ، اسد عمر بھی اسلام آباد سے گرفتار

شاہ محمودقریشی کے ریمانڈ پر ان کیمرہ سماعت ہوئی، ایف آئی اے کی طرف سے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی ملزم نامزد ہیں۔ مقدمہ سابق سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں