افغانستان ،نامعلوم افراد کی فائرنگ، عالم دین قتل


افغانستان کے مشرقی صوبہ کاپیسا کی ایک مقامی مسجد کے پیش امام عالم دین کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیا۔

ہفتہ کو صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے جمعہ کی صبح ضلع ہیسہ دو کوہستان کے علاقے خمروبہ سلفی میں نامعلوم مسلح افرادنے امام مسجد قاری غلام فاروق پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

سعودی عرب :شہریوں کے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع کی منظوری

واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

افغان نگراں حکومت نے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جنگ سے متاثرہ ملک میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں