کولمبیا: زلزلے کے شدید جھٹکے

earthquake

کولمبیا: جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ملک کے وسط میں واقع ایل کالواریو قصبہ تھا جو دارالحکومت بوگوٹا سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف 16 طیارے یوکرین بھیجنے کی منظوری

زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا بھی سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک آفٹر شاک بھی 5.9 شدت کا آیا۔


متعلقہ خبریں