امریکہ میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی، 106 ہلاکتیں


واشنگٹن: امریکہ کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ کے باعث ہونے والی تباہی کو امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔ آگ کے باعث اب تک 106 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی ریاست ہوائی کے کاؤنٹی ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جبکہ گمشدہ ہونے والے افراد کا سراغ نہ ملنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی ثابت ہوئی ہے اور ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر جل کر راکھ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے اُن کی شناخت میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

3 ہزار کے لگ بھگ عمارتیں اور ڈھائی ہزار ایکڑ اراضی پر موجود سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں جبکہ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں