جماعت کی خواہش ہے ستمبر کے وسط میں نواز شریف وطن واپس آ جائیں ، جاوید لطیف


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جماعت کی خواہش ہے ستمبر کے وسط میں نواز شریف وطن واپس آ جائیں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی ” میں جاوید لطیف نے کہا  ہےآئین اورقانون کے آگے کوئی بڑا نہیں ہوتا، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دینے میں آزاد ہے، نئی مردم شماری پر الیکشن ہونے کا فیصلہ ہوا تو نئی حلقہ بندیاں بھی ہوں گی۔

نگران وزیر خزانہ کی دوڑ میں سب سے آگے کون؟ ممکنہ نام سامنے آگئے

انہوں نے کہا ہے کہ موجود مسائل میں جتنی جلد ی الیکشن ہو جائیں اتنی ہی اچھی بات ہے، جلد انتخابات ہو نا وقت کی ضرورت ہے، اگر الیکشن پرانی مردم شماری پر ہوتے تو وقت پر ہوتے۔

مسلم لیگ ن نے 2018کے جبر میں بھی الیکشن لڑا، جماعت کی خواہش ہے ستمبر کے وسط میں نواز شریف وطن واپس آ جائیں ، قیادت خو دوطن واپس آنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

نگران وزیراعظم کا جڑانوالہ واقعے کا نوٹس

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قول و فعل میں تضاد ہے،نگران وزیراعظم کا نام تمام جماعتوں کی طرف سے تھا۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


متعلقہ خبریں