ورلڈ کپ 2019 کے ہیرو بین اسٹوکس کی ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی، بین اسٹوکس کو نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
شاہین آفریدی اہم اعزاز اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
روپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، ون ڈے کپتان جوز بٹلر نے اسٹوکس سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔
نسیم شاہ کی انجری سے متعلق خبروں کی تردید
قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیا تھا۔