پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا ، صمصمام بخاری کا استحکام پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

حکومت کا نیا بلدیاتی نظام بہت طاقتور ہو گا، صمصام بخاری

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا۔

سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے  پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی۔

صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے استحکام پاکستا ن پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے شمولیت کا اعلان کریں گے۔

جو آڈیو لیک ہوئی وہ من گھڑت ہے، صمصام بخاری

صمصام بخاری نے کہا کہ میں نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا۔ نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے ، ادارے ہمارے ہیں ، ہمیں ملکر کام کرنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں