کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان، مطلع ابر آلود رہے گا


آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

موسمیاتی تبدیلی ہمارے معاشرے کے تمام حصوں کو متاثر کرتی ہے، جرمن سفیر

کراچی کے علاوہ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت پنجاب کے کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں