الیکشن سے پہلے فیض حمید کیساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقاتیں میرے ہی گھر ہوتی تھیں ، علیم خان

علیم خان

فوٹو: فائل


استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے فیض حمید کے ساتھ  چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقاتیں میرے ایف سیون میں واقع گھر میں ہوتی تھیں۔

ہم نیوز کے پروگرام اپ فرنٹ ود مونا عالم میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ مجھے سب پتہ ہے کہ 2018 کا الیکشن PTI کو جتوایا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور فیض حمید کے درمیان معاہدہ تھا کہ آپ مجھے وزیراعظم بنائیں گے اور میں آپ کو آرمی چیف بنائوں گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فیض حمید نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ میں آپ کو 2023 میں بھی وزیراعظم بنائوں گا اور آپ مجھے تین سال کیلئے توسیع دیں گے۔

علیم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو حد کر دی ، بھارتی جنتا پارٹی بھی ہوتی تو وہ ایسا نہیں کر سکتی تھی، میرے خلاف اور جہانگیر ترین کیخلاف کیسز چیئرمین پی ٹی آئی نے بنائے تھے ہم نے تو ان کیخلاف کچھ نہیں کیا۔

نمل ، شوکت خانم کا ماڈل دکھا کر بزدار اور گوگی کو لایا گیا ، علیم خان

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو اسلئے وزیراعلیٰ بنایا ان کا خیال تھا کہ میں ہی وزیر اعظم ہوں گا ، وزیراعلیٰ بھی میں ہوں گا ، میں اور میرے گھر والے پورا پاکستان چلائیں گے۔

علیم خان نے کہا کہ میں نے بشریٰ بی بی کا ہمیشہ احترام کیا ، ہم نے کبھی کسی خاتون کے بارے میں بات نہیں کی ، لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز کیخلاف باتیں کیں۔

انہوں نے کہا بزدار اور محمود خان کو لانے اور فرخ گوگی کو لانچ کرنے میں بشریٰ بی بی کا کردار تھا، عثمان بزدار کٹھ پتلی تھا جو ان کیلئے پیسے اکٹھے کرتا تھا اور انہیں پیسے پہنچاتا تھا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں