ایران پر تمام پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکہ

America

واشنگٹن: امریکہ نے قیدیوں کے معاہدے کے باوجود ایران پر عائد تمام پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ایران پر عائد تمام پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی اور ایران کو 5 امریکی قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کے تحت پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

امریکی وزیر خارجہ سے صحافیوں کی جانب سے منجمد ایرانی فنڈز میں 6 ارب ڈالر کی متوقع ریلیز کے بارے میں سوال پوچھنے پر کہا کہ ایران کو پابندیوں سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی: اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھنے کا فیصلہ

امریکی ریپبلکن پارٹی کے بعض رہنماؤں نے مبینہ تاوان کی رقم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاہدے میں تقریباً 10 ارب ڈالرز شامل ہیں جن میں جنوبی کوریا میں منجمد 6 ارب ڈالر کے علاوہ عراق اور جاپان میں منجمد 4 ارب ڈالرز بھی شامل ہیں۔

ایران نے ایک خاتون سمیت 5 امریکیوں کو جیل سے رہا کر کے انہیں گھر میں نظر بند کر دیا اور پھر ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کی امید پیدا ہوئی ہے جس سے وہ ملک چھوڑ سکیں گے۔


متعلقہ خبریں