چینی ، گھی اور آٹا مہنگا، اتحادی حکومت نے جاتے جاتے اسٹورز پر سبسڈی میں کمی کر دی

یوٹیلیٹی سٹور

وفاقی حکومت نے جاتے جاتے عوام کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی میں کمی کر دی۔

حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی میں کمی کی گئی جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے تحت مستحقین کیلئے بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی ، گھی اور آٹا مہنگا کر دیا گیاہے۔

حکومت کے جاتے ہی اہم اداروں میں کی گئی سینکڑوں بھرتیاں منسوخ کر دی گئیں

بجٹ میں یو ایس سی کیلئے سبسڈی کی رقم 30 ارب سے بڑھا کر 35 ارب روپےکر دی گئی تھی، پھر بھی حکومت جاتے ہی قیمتیں بڑھ جانا حیران کن ہے، جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کی قلت پیدا ہونے سے شہریوں کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی اٹک جیل میں ملاقات

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی سمیت کئی اشیا کی قلت ہے جبکہ شہری لمبی لمبی لائنوں میں لگ کر سستی چیزوں کے لئے خوار ہو گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں