ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر اور کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستان اور بھارت کے سٹار کرکٹرز کی ایک لفظ میں شاندار تعریف کر دی۔
ایک انٹرویو کے دوران این بشپ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، سٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور شاہد آفریدی کی ایک لفظ میں وضاحت کرنے کو کہا گیا۔
جلدی کریں نماز کیلئے دیر ہو رہی ہے، بابراعظم
جس پر بشپ نے بابراعظم کو”مسلسل کارکردگی دکھانے والا“، مہندرا سنگھ دھونی کو”ذہین“، شاہین آفریدی کو”شو مین“، ویرات کوہلی کو”گریس فل“ ور شاہد آفریدی کو”زبردست“قرار دیا۔
واضح رہے کہ این بشپ کچھ عرصہ قبل بابراعظم کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے چکے ہیں، بشپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آج بہت سے بڑے نام پیچھے چھوڑے ہیں انہیں ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہیے۔