پہلی پوزیشن لانے پر شاگرد کو استاد کا بڑا تحفہ


قاہرہ: مصر کے ایک اسکول میں پہلی پوزیشن لانے پر استاد نے طالب علم کو 10 لاکھ پاؤنڈز کی کار تحفے میں دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کے پرائمری اسکول میں استاد نے دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی انعامات کا اعلان کیا۔

پرائمری اسکول میں ارضیات (جیالوجی) کی تعلیم دینے والے استاد نے اعلان کیا تھا کہ جو طالب علم سائنسی مقابلے میں اوّل نمبر حاصل کرے گا وہ اسے ایک قیمتی تحفہ دیں گے۔

نتائج کا اعلان ہوا تو خوش قسمتی سے پہلی تینوں پوزیشنز اس اسکول کے شاگردوں نے ہی حاصل کیں جس پر استاد نے اول آنے والے شاگرد محمود محمد عبدالفتاح کو تحفے میں 10 لاکھ پاؤنڈ کی کار دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گیا

اسی طرح دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلب علموں کو بھی قیمتی تحفوں سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ اساتذہ کی کوشش ہوتی ہے ان کے شاگرد اچھی پوزیشن لائیں جس پر وہ انہیں انعامات بھی دیتے ہیں تاہم مصر کے اس استاد نے اپنے شاگردوں کو لاکھوں پاؤنڈز کے قیمتی تحائف دیئے۔


متعلقہ خبریں