ایران ، غیر قانونی تعمیر عمارت گرانے پر کئی عمارتیں گر پڑیں، 5 افراد ہلاک


ایران کے دارالحکومت تہران میں غیر قانونی طورپر تعمیر بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غلط طریقےسے عمارت گرانے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

کراچی میں مخدوش قرار دی گئی عمارتیں گرانے کا حکم

برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ گرائی جانے والی عمارت نے دیگرعمارتوں کو بھی اپنے ساتھ گرادیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو ٹیموں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کو گراتے وقت تعمیراتی حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں