لاہور: کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث تین ڈاکٹروں سمیت گیارہ اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان کا گردہ نکال لیا گیا
اس ضمن میں پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ کارروائی لاہور میں واقع ایک کلینک میں کی گئی جہاں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی جاتی تھی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راشد امین کے مطابق ملزمان نے تین شہریوں اظہر، سانول اور صبا کے گردے نکال کر فروخت کر دیے تھے۔
مسلمان اور ہندو خواتین کا ایک دوسرے کے خاوندوں کے لیے گردے کا عطیہ
ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان نے دو غیر ملکیوں کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے تھے جنہیں پولیس کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر ارشد بھی شامل ہیں۔
کشمیری نوجوان کا قرض اتارنے کیلئے گردہ برائے فروخت کا اشتہار
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں شامل ڈاکٹر ثاقب پہلے بھی اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث رہا ہے۔