قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا،وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء ہمارا فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی،قوم کو اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہداپر فخرہے،وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں اور غازیوں سے ملاقات پر فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہدا اور عزیز و اقارب نے ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں،قیام پاکستان سے لے کر اب قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہدا نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خون سے لکھی تاریخ قیامت تک احساس دلاتی رہے گی، قربانیاں دینے والوں نے آج جان کی پرواہ نہیں کی،انہوں نے کہاکہ 14اگست کی آمد ہے،قیام پاکستان کو 76سال ہوچکے ہیں۔

قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل کر دی جائے گی، شہباز شریف

وسائل کی بندربانٹ کے بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم پرمتحد ہوجائیں،بہترین جذبہ رہا تو قیامت تک دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا،وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان قرض سے جان چھڑاکرقدموں پر کھڑا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو مشکل سے نکالنے کے لیے بے پناہ کاوشیں کی گئیں،ملک اب مشکل ترین وقت سے نکل آیاہے،وزیراعظم نے کہاکہ کل ہماری حکومت ختم ہوجائے گی، آئین کے مطابق اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اپنی مدت کی آخری میٹنگ کی،بہت جلد ملک اپنے قدموں پرکھڑا ہوجائے گا،خلیجی اور دوست ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی،پاکستان کی ترقی کا جامع پلان وجود میں آچکاہے،اس موقع پر وزیراعظم نے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔


متعلقہ خبریں