کِیا کا پاکستان بھر میں 4 ڈیلرشپ بند کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل


گاڑیوں کے معروف برینڈ کِیا نے پاکستان بھر میں 4 ڈیلرشپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے کمپنی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ لکی موٹرز پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔

سوشل میڈیا پر موجود دستاویز میں چاروں ڈیلر شپ کے نام بتائے گئے ہیں جن میں کِیا موٹرز ہنہ لیک کوئٹہ، کِیا موٹرز چناب گجرات، کِیا موٹرز ایونیو ڈیرہ غازی خان اور کِیا موٹرز گیٹ وے مردان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں، کمپنی نے کراچی میں کِیا موٹرز شاہراہ فیصل نامی اپنی اہم سروس سنٹر کو بھی بند کردیا تھا جوکہ کمپنی کے زیر انتظام شوروم تھا۔


متعلقہ خبریں