توشہ خانہ کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحالی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Islamabad High Court

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حقِ دفاع بحال کرنے کی اپیل 10 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حقِ دفاع بحالی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق 10 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلی رات اٹک جیل میں گزاری

اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے حقِ دفاع بحالی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو زمان پارک سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اسی کے ساتھ ساتھ چئرمین پی ٹی آئی کو پانچ سال کیلئے نااہل بھی کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں