گرفتاری کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس ، دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے

pti

چیئرمین پی ٹی آئی  گرفتاری کے وقت نیلے ٹریک سوٹ میں ملبوس اور دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے میں داخل ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی نے حیرانی کا اظہا رکیا۔

پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کوبتایا کہ عدالتی حکم پر آپ کو گرفتار کرنے آئے ہیں ، جس پر انہوں نے  کہا کہ پتہ تھا کہ کوئی ایسی چیز ضرور ہو گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بدنیتی بغیر کسی شک و شبے کے ظاہر ہو گئی ، تحریری فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ پولیس حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ لنچ بعد میں کرا دیں گے ، پہلے آپ کی گرفتاری ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کپڑے تبدیل کرنے کیلئے وقت مانگا لیکن پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع نے بتایا کہ خفیہ مقام پر ایک دفعہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ نے مجھے کھانا نہیں کھانے دیا، مجھے بھوک لگی ہے،جس پر پولیس حکام نے کہا کہ اس وقت آپ کو عدالتی حکم پر اسلام آباد منتقل کرنا ضروری ہے، کھانا بعد میں دیکھیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں