پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے مزدور کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے


پنجاب سوشل سکیورٹی کی جانب سے مزدور کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

نگران وزیر منصور قادر کی زیرصدارت پنجاب سوشل سیکیورٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سوشل سکیورٹی اسپتالوں و ڈسپنسریوں میں علاج کیلئے 14.97 بلین روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ورکرز کو 11 اقسام کی مالی مراعات کی فراہمی کے لیے 934 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، ورکرز اور اْن کے اہل خانہ کیلئے معذوری اور پسماندگان پنشن میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

چینی کی فی کلو قیمت 165 روپے تک پہنچ گئی

گورننگ باڈی اجلاس میں کم از کم پنشن 6000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی، اس کے علاوہ اسپتال میں مریضوں کے روزانہ خرچہ خوراک کو بھی 300 سے بڑھا کر 700 کردیا گیا۔

گورننگ باڈی کے اجلاس میں ورکرز کے کنوینس الاؤنس کو 3 روپے فی کلومیٹر سے 5 روپے فی کلومیٹر کردیا گیا، ایمبولینس چارجز 30 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا 50 روپے فی کلومیٹر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ورکرز اور اْن کے اہل خانہ کے چشمے کیلئے رقم کو 300 سے بڑھا کر1000 روپے کردیا گیا، اجلاس میں ادارہ میں درجہ چہارم کے ملازمین کے عیدالفطر اور کرسمس پر اعزازیہ کو بھی بڑھانے کی منظوری دی گئی۔


متعلقہ خبریں