پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم، نصف سنچری مکمل

parliment

اسلام آباد: ملک کی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، وفاقی حکومت نے قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

سپریم کورٹ اپنی پاور برقرار رکھنے کیلئے قانون سازی کے خلاف ہے، خواجہ آصف

وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سے صرف چار دنوں میں 54 بلز منظور کرا لیے ہیں جن میں سے 35 نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے رکن اور ممتاز قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ایک موقع پر کہا کہ اگر اس طرح قانون سازی ہونی ہے ہم باہر بیٹھ  جاتے ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر پارلیمنٹیرین سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اپنے خطاب میں باقاعدہ استفسار کیا کہ ہماری پارٹی کا اتحادی ہونے کا یہ مطلب ہے کہ ہم بات نہیں کرسکتے؟

نواز شریف کی تاحیات نااہلی صرف قانون کے ذریعے ختم نہیں ہو سکتی، اعتزاز احسن

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح قانون سازی ہونی ہے تو ہم باہر بیٹھ جاتے ہیں، چند لوگ یہاں بیٹھ کر قانون سازی کریں۔


متعلقہ خبریں