طلال چودھری کی 5 سالہ نااہلی کی سزا ختم، پارٹی رہنماؤں کی مبارکباد


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی سپریم کورٹ کی طرف سے 5 سال کیلئے نااہلی کی سزا ختم ہوگئی، اس موقع پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق طلال چودھری کی 5 سال کیلئے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی۔ ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے 2 اگست 2018 کو توہینِ عدالت کے الزام میں 5 سال کیلئے نااہل کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ طلال چودھری نے فیصل آباد کے جلسے میں آمریت کو قانونی سہارا دینے والے ججز پر تنقید کی تھی۔ جس کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے جلسے میں لیگی رہنما کی تقریر پر نوٹس لیا تھا۔

میرے اور مریم نواز کیلئے کیا چھوڑ کر جارہے ہیں؟ بلاول بھٹو کا پارٹی قائدین سے سوال

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات اور لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ سے 5 سال نااہلی کی سزا ختم ہونے پر طلال چودھری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ طلال چودھری نے نواز شریف سے اور جماعت سے وفا پر نااہلی کی سزا بھگتی۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جو زیادتیاں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ن لیگ کے ساتھ ہوئیں، ان کا ازالہ الیکشن سے قبل ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں