پیپلز پارٹی نے پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا کہ گزشتہ انتخابات میں بے وفائی کرنے والوں کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیئے جائیں گے ، فیصلے کی زد میں آنے والوں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں ۔ جن رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ حاصل کرکے ریٹرننگ افسر کو جمع نہیں کرائے تھے ان میں فردوس عاشق اعوان، قیوم جتوئی فیملی، شوکت بسرا، نوشیر لنگڑیال، کاشف نوید پنسوتہ ، جاوید گنجال اور دیگر شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی قبل از وقت قومی اسمبلی کی تحلیل کیلئے تیار
ذرائع نے کہا کہ ان تمام رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے لیے سینئر رہنماؤں سے سفارشیں کرائی ہیں لیکن بلاول بھٹو نے انکار کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود اور دیگر مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی۔