پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے۔
پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر رہنما شوکت یوسفزئی نے جدہ پہنچ کر فیس بک پر اپنی تصویر شیئر کی ہے، انہوں نے پیغام میں لکھا کہ میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گیا ہوں۔
فردین خان اور نتاشا مادھونی کا 18 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے لکھا کہ اللہ پاک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور امن قائم کرے۔
خیال رہے کہ پولیس نے 21جولائی کو سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
محکمہ موسمیات کی مون سون بارشوں سے متعلق بڑی پیشنگوئی
پی ٹی آئی رہنما وزیر شوکت یوسفزئی کیخلاف توڑپھوڑ اور پرتشدد مظاہرے کرنے کے الزام میں مقدمات درج جبکہ وہ پولیس کو مطلوب ہیں۔