وزیراعظم نےحضرت بری امام مزارکی ڈویلپمنٹ اور انتظامی امور پر قائم کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ۔
وزارت داخلہ نے انتظامی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انتظامی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر منتقل کر دیئے ،اسحق ڈار
نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ ممبران میں جنرل ریٹائرڈ محمد افضل جنجوعہ، حنیف عباسی، راجہ سرفراز اکرم، سہیل اقبال بھٹی، گوہر زاہد ملک، انعام ربانی، محسن رضا نقوی اور میاں محمد حنیف شامل ہیں۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔