نیب میں 38 فیصد بے بنیاد کرپشن کیسز درج ہونے کا انکشاف

نیب

شکایات پر فوری کارروائی کیلئے نئے قواعد و ضوابط جاری


اسلام آباد (احسن واحد)
نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو نے 2013 سے لے کر اب تک ٹوٹل 4142 کرپشن کیسز درج کئے،نیب کو 2013 سے اب تک کرپشن کے ایک ہزار 606 کیسز کے ثبوت نہ مل سکے۔

نیب نے ثبوت نہ ملنے کے باعث کرپشن کے ایک ہزار 606 کیسز بند کردیے،عدم ثبوت کی بنیاد پر جھوٹے مقدمات درج کرنے میں راولپنڈی ریجن سب سے آگے ہے۔

نیب راولپنڈی ریجن میں ٹوٹل 261 کرپشن کیسز پر تفتیش شروع کی گئی،نیب راولپنڈی ریجن کو عدم ثبوت کی بنا پر 175 کرپشن کیسز بند کرنے پڑے،کرپشن کے سب سے زیادہ کیسز 1178 خیبر پختونخوا ریجن سے سامنے آئے۔

نیب نے تسلیم کیا ، شہباز شریف کیخلاف کرپشن الزامات ثابت نہیں ہوئے ، احتساب عدالت

نیب کے پی ریجن کو بھی 565 کرپشن کیسز قانونی دستاویزات نہ ہونے کی بنیاد پر بند کرنا پڑے۔

نیب لاہور ریجن میں 304 کرپشن کیسز میں سے 124 کیسز عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج ہوئے،نیب ملتان ریجن میں 445 کرپشن کیسز میں سے 114 کیسز بے بنیاد بنائے گئے۔

نیب کراچی ریجن کو بھی 820 کیسز میں سے 182 کیسز عدم ثبوت کی بنا پر بند کرنا پڑے،نیب سکھر ریجن میں 608 کیسز میں 114 کیسز مکمل ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوئے،نیب بلوچستان ریجن نے بھی 526 کرپشن کیسز میں 332 کیسز بے بنیاد درج کیے۔


متعلقہ خبریں