اسلام آباد،مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مسلم لیگ ق کے رہنما پراسرار طور پر چوتھی منزل سے گرکر جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 میں پراسرار واقعہ رونما ہوا۔

سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

جس کی چوتھی منزل سے گرکر مسلم لیگ ق کے ضلعی رہنما میاں اللہ یار گڈگور جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لیگی رہنما نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کاروباری معاملات کیلئے قیام پذیر تھے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے تاہم واقعہ قتل ہے یا حادثہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔


متعلقہ خبریں