بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم بہت سیٹلڈ ہے، بھارتی صحافی وکرانت گپتا

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی، وکرانت گپتا

بھارتی صحافی وکرانت گپتا کا کہنا ہے کہ ہم بھارت میں مذاق بنا لیتے ہیں لیکن پاکستان کی ٹیم ہم سے زیادہ سیٹلڈ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے ون ڈے ورلڈکپ اور ایشیا کپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم بہت سیٹلڈ ہے۔

ورلڈکپ 2023، پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی گئی

وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ میری بات لکھ لیجیئے، پاکستان کی نوجوان ٹیم اپنے نوجوان کپتان کے ساتھ بن چکی ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں