پی ٹی آئی انصاف پارلیمنٹرینز میں شامل ہونیوالوں کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی

pervaiz Khattak

پی ٹی آئی کے انصاف پارلیمنٹرینز میں شامل ہونے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے 25 اراکین کی رکنیت منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

میں نے بشری بی بی کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرتے نہیں دیکھا، پرویز خٹک

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے، ظہور شاکر، ولسن وزیر، ضیاء اللہ بنگش، شاہ فیصل کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا۔

رکن قومی اسمبلی شوکت علی، شیر اکبرخان، سید غازی غزن جمال،سید اقبال میاں، اشتیاق ارمڑ، صالح محمد، ندیم خیال اور مفتی عبیداللہ بھی پارٹی سے فارغ کر دیے گئے۔


متعلقہ خبریں