جولائی میں معمول سے 73فیصد زیادہ بارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے 26 جولائی کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوئیں،جولائی میں 73 فیصد معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 51.5ملی میٹر اوسط بارشوں کے مقابلے میں 89.1ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، گلگت بلتستان میں 229فیصد زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں 176فیصد، بلوچستان میں 114، پنجاب میں 40فیصد زیادہ بارش برسی۔
اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 35، خیبرپختونخوا میں 19فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، گلگت بلتستان میں 11.0ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 36.3ملی میٹر زیادہ بارش ریکارڈ ہوئی۔
پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 24.4ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 52.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سندھ میں 48.5ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 134.0ملی میٹر بارش برسی، پنجاب میں 86.2ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 120.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آزاد کشمیر میں 134.9ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 182.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، خیبرپختونخوا میں 84.4ملی میٹر اوسط بارش کے مقابلے میں 100.4ملی میٹر بارش برسی۔