متحدہ عرب امارات، جادو ٹونہ کرنے والے افراد کی شامت آ گئی


متحدہ عرب امارات میں جادو ٹونہ کرنے پر7 افراد کو جیل اور50 ہزاردرہم جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

سزا پانے والوں میں سے ایک نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس400 سال پرانا جن موجود ہے، متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے کیس کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص نے اطلاع دی کہ وہ مدعا علیہان کے ہتھکنڈوں کا شکار ہوا، ایک ملزم نے کہا کہ وہ جنوں کے بادشاہوں کے بادشاہ کے پاس تھا جو 400 سال سے زیادہ پرانا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا  پیکج متعارف

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ باقی مدعاعلیہان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایک جن ہے جو لوگوں کو شفا بخش سکتا ہے، ان ساتوں کو جادو ٹونے، دھوکہ دہی اور کالے جادو کے لیے استعمال ہونے والے مواد کے قبضے کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا گیا، بعد میں انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور عدالتی فیس کے علاوہ 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

پبلک پراسیکیوشن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکم نامے کے قانون نمبر31 آف2021 کے تحت جرائم اورتعزیرات کا قانون جاری کیا گیا،جادو ٹونے اوردھوکہ دہی ایسے جرائم ہیں جن کی بھاری سزائیں ہیں،حکام نے رہائشیوں سے کالے جادو سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں