سائبیریا: ہیلی کاپٹر بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، 6 افراد ہلاک


ماسکو: روس کے صوبے سائبیریا میں ایم آئی-8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی سائبیریا میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی-8 لینڈنگ کے دوران بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔

ہیلی کاپٹر آگ لگنے کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گیا اور گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں سوار 6 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، پولیس افسران کے ریکارڈ استعفے، عملے کی قلت پیدا ہو گئی

ہیلی کاپٹر سیاحوں کو سائبیریا کی سیر کے لیے لے کر نکلا تھا اور لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

ایم آئی، 8 دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جو 1960 کی دہائی میں بنایا گیا تھا جس کا روس میں استعمال بہت زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں