لندن: برطانیہ میں پولیس افسران کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں استعفے موصول ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ پولیس میں عملے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
برطانیہ، آئندہ مالی سال سے پاکستان کی مالی امداد تین گنا کرنیکا فیصلہ
مؤقر برطانوی اخبارات دی انڈیپنڈنٹ اور ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق کل 9 ہزار 200 افسران نے امسال مارچ تک پولیس سروس چھوڑ دی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تنخواہوں اور شرائط پر تحفظات کی وجہ سے پولیس فیڈریشن نے بھرتی برقرار رکھنے سے بھی خبردار کر دیا ہے۔
برطانیہ نے وزٹ ویزا، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزا فیس میں اضافے کا اعلان کردیا
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے محکمہ پولیس میں رضاکارانہ طور پر استعفے کے ذریعے رخصتی کا تناسب کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔