ایبٹ آباد میں رات گئے طوفانی بارشوں سے طغیانی, پانی گھروں میں داخل


ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں رات گئے ہونے والی طوفانی بارشوں سے طغیانی آگئی جبکہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ایبٹ آباد میں طوفانی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی طغیانی کے باعث پانی میں پھنسنے والی 10 سے زائد گاڑیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجگور میں لوگ سیلابی ریلے میں پھنس گئے

ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 15 سے زائد افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


متعلقہ خبریں