ملک میں آئندہ والے دنوں کے دوران ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آنے کی پیش گوئی کر دی گئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی فراہمی بڑھانے کا اسٹیٹ بینک کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ڈالر کی فراہمی بڑھنے سے ڈالر کا ریٹ نیچے آئے گا اور آنے والے دنوں میں ڈالر میں مزید کمی کا امکان ہے۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈاکر کا فرق ختم ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانیکی اجازت مل گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔