سوڈانی فوج نے کینیا کو دھمکی دے دی


خرطوم: سوڈانی فوج کے ایک سینئر کمانڈر نے کینیا کو امن فوج بھیجنے کی تجویز پر برے نتائج کی دھمکی دے ڈالی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سوڈان کی فوج کے ایک سینیر کمانڈر نے سوڈان میں امن فوج بھیجنے کی کینیا کی تجویز پر کہا کہ اگر کینیا کی طرف سے سوڈان میں فوج بھیجی گئی تو کوئی ایک سپاہی بھی زندہ واپس نہیں جائے گا۔

سوڈانی مسلح افواج کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے کہا کہ مشرقی افریقی افواج انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں اور اگر مداخلت کی کوشش کی گئی تو کسی بھی فوجی کو زندہ واپس نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریاستی تشدد پر امریکہ کو بھی تشویش

سوڈانی فوج کے ایک سینیر کمانڈر نے پڑوسی ملک کینیا کی اس تجویز کو مسترد کر دیا کہ وہ سوڈان میں 100 سے زائد دنوں سے جاری خانہ جنگی ختم کرنے کے لیے امن فوجی دستے بھیج رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان گزشتہ 3 ماہ سے زائد عرصے سے لڑائی جاری ہے اور سوڈان میں جاری محاذ آرائی روکنے کے لیے بین الاقوامی ثالثی کی بہت سی کوششیں ہوچکی ہیں تاہم کوئی بھی 15 اپریل کو شروع ہونے والی لڑائی کو ختم کرنے یا روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔


متعلقہ خبریں