قصبے میں خرگوشوں کی یلغار


فلوریڈا: امریکہ کے چھوٹے سے قصبے میں خرگوشوں کی تعداد میں اضافے سے عوام پریشان ہو گئے اور خرگوشوں کو مارنے کی ترکیب سوچنے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی قصبے ولٹن مینرز میں سڑکوں اور گھروں کے باہر گھومتے پالتو لائن ہیڈ خرگوش لوگوں سے انتہائی مانوس ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی پالتو خرگوش ہیں جنہیں کسی نے پالنے کے بعد ماحول میں چھوڑ دیا۔

قصبے میں موجود خرگوش ایک سے دوسری جگہ پر بھاگتے نظر آتے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ابتدا میں تھوڑے سے خرگوش تھے جس کے باعث کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب یہ خرگوش بڑھ کر 100 سے زائد ہو چکے ہیں جو پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

قصبے کے کچھ افراد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اگر ان خرگوشوں کا بندوبست نہیں کیا گیا تو وہ خود ان خرگوشوں کو گولیاں مار دیں گے۔ یہ خرگوش اب حملے بھی کرنے لگے ہیں۔

دوسری جانب کچھ افراد خرگوشوں کی آزادنہ نقل و حرکت سے پریشان نہیں بلکہ وہ کہتے ہیں انہیں گھومنے پھرنے دیا جائے مارا نہ جائے۔

پالتو جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم نے اب تک 19 خرگوشوں کو پکڑ کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں کھانا پانی دیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں