دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، حفاظتی انتظامات


لاہور: دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کے باعث قریبی آبادیوں میں حفاظتی انتظامات کا حکم دے دیا گیا۔

دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال پر کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور کو دریائے راوی اور ستلج میں پانی کی آمد اور اخراج کی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ محکمہ آبپاشی انتظامیہ اور تمام محکمے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے جبکہ ڈپٹی کمشنرز ماضی میں ہونے والی سیلاب سے متاثرہ آبادیوں میں اعلانات کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پیٹرولیم مارجن میں کتنا اضافہ کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز آبادیوں کے انخلا، کیمپس کے قیام اور ریسکیو وسائل پر اپنا ہوم ورک مکمل کریں۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام تیاریوں کو سیلابی صورتحال مدنظر رکھ کر پیشگی مکمل کیا جائے اور ڈپٹی کمشنرز آبادیوں کے انخلا کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیں۔


متعلقہ خبریں